اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) وفاقی وزیر دخلہ رانا ثنا ء اللہ جو مسلم لیگ )(ن) پنجاب کے صدر بھی انہوں نے عہد کیا ہے کہ میاں نواز شریف آئندہ عام انتخابات کے نتیجے میں چو تھی بار بھی ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے علاوں ملک کے مختلف اضلاع کے ن لیگی کارکنوں نے نواز شریف پر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے پر زور دیا ہے ۔
اپنے دفتر میں جمعرات کو پارٹی رہنما ناصر بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام نواز شریف کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں ۔ نواز شریف ہی لوڈ شیڈکا خاتمہ کرکے ملک کی روشنیاں بحال کیں ۔