کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے حمزہ خان نےورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے ملائیشیا کےجواچم چوا کو 1-3 سے شکست دی۔چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں حمزہ کا مقابلہ ہفت کو فرانس کے شینی مانیکو میلول سے ہوگا۔