کراچی ( اسٹاف رپورٹر) لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کے انتخابات 22 روز میں کر انے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل نے 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15 دن کے اندر بورڈ آف گورنر کی تشکیل مکمل کی جائے، بورڈ کی تشکیل کے بعد 7 روز میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کر ایا جائے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پی سی بی کے مسائل عدالتوں میں آجاتے ہیں، 5 جولائی کو مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن درست ہے، وفاقی حکومت کو مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار حاصل ہے۔