اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، دوست ممالک کی سرمایہ کاری کیلئے منصوبوں کی منظوری دی گئی،آرمی چیف، وزرائےاعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء، اعلیٰ حکام شریک ، ممکنہ سرمایہ کاروں تک رسائی کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،معاشی بحالی پلان کے اجرا اورحکومت کی جانب سے سپیشل انوسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کے قیام کے تسلسل میں اپیکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف، وزرائےاعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے اپیکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کی کارکردگی اور سیمینارز کے انعقاد اور منصوبوں کے افتتاح کے ذریعے ممکنہ سرمایہ کاروں تک رسائی کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیاکمیٹی نے وزراءکی جانب سے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کیلئے تیار کردہ مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا ،وزیراعظم نے زراعت، حیوانات، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری دی اور ہدایت کی کہ منصوبوں پر عملدرآمد اور انہیں عملی شکل دینے کیلئے دلچسپی دکھانے والے سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں۔