لاہور (آصف محمود بٹ) محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور عمران کشور کو 9 مئی کےپُرتشدد واقعات پر تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 96/23 پر بنائی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا کنوینر مقرر کر دیا ہے۔ اس سے قبل اس جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی کامران عادل تھے جن کا تبادلہ بطور ڈی آئی جی سیکورٹی کر دیا گیا ہے۔ اس مقدمہ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید سمیت دیگر رہنما اور کارکاکنان نامزد ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی خاص افسر کے نام کی بجائے جے آئی ٹی کا کنوینر ڈی آئی جی ہوگا۔ مذکورہ جے آئی ٹی کے دیگر ممبران میں ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن ڈاکٹر رضاتنویر، ایس پی اے وی ایل سی لاہور رانا زاہد پرویز، اے ایس پی تیمور خان اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر سرور شامل ہیں۔