کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارت کی حکومت نے ملک میں چاول کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے لئے نان باسمتی چاول کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کر دی ہے ،اس سلسلے میں انڈیاکی وزارت تجارت نے 20 جولائی کو نوٹی فیکشن جاری کر دیا ہے ،پاکستان رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین چیلا رام کیولانی نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انڈیا کے اس فیصلے سے ایک جانب پاکستان کو فائدہ ہو گا کیونکہ انڈیا کے خریدار خاص طور پر کینیا اور ویسٹ افریقی ممالک پاکستان کی جانب رجوع کریں گے ، ملکی ایکسپورٹ بڑھے گی مستقبل میں بھی ان منڈیوں تک ہماری رسائی آسان ہو جائےگی تاہم مقامی مارکیٹ میں چاول کے نرخ مزید بڑھ جائیں گے چیلارام نے کہا کہ بھارت کی پابندی مستقل نہیں ہو گی ،اگر ان کی فصل اچھی ہو گئی اور مقامی مارکیٹ میں استحکام آگیا تو وہ پابندی واپس لے لے گا ، انھوں نے کہا کہ ہمارا چاول زیادہ فارایسٹ جاتا ہے کوالٹی بہتر ہو جانے کی وجہ سے انڈیا ہماری مارکیٹوں میں قدم نہیں کؤجما سکتا۔