• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم خان کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بیان عمران کیخلاف جائیگا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا اعظم خان کے بیانات چیئرمین پی ٹی آئی کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اعظم خان کا 190ملین پاؤنڈ کیس میں بیان عمران خان کے خلاف جائے گا، بڑے لوگوں نے اپنا اثاثہ قربان کرنے کا فیصلہ کیا تب ہی 190ملین پاؤنڈز کیس آگے چلے گا۔ اعزاز سید نے کہا کہ اعظم خان 17جون کو گمشدہ ہوئے لیکن حیران کن طور پر ان کی فیملی خاموش تھی۔
اہم خبریں سے مزید