پشاور (جنگ نیوز) سوسائٹی آف ہومیوپیتھی پاکستان نے چترال کی وادی شغور میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جس میںہومیوپیتھک فزیشن ڈاکٹر اعجاز خان عطاری نے مریضوں کا معائنہ کیا ۔ کیمپ میں معدے اور جوڑوں کے درد کے مریضوں کا معائنہ اور ادویات دی گئیں ۔ کیمپ کا افتتاح تھانہ ایس ایچ او نے کیا۔ کیمپ کا مقصد غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانا تھا۔