اسلام آباد(نمائندہ جنگ)افغانستان کے نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر نے کہا ہے کہ مسلمان ہمسایہ ہونے کے ناطے پاکستان میں عدم تحفظ نہیں چاہتے، مولوی عبدالکبیر سے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے ملاقات کی جس میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبدالرحمٰن نظامانی بھی موجود تھے،افغان نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جنگ اور عدم تحفظ کی صورتحال نہیں چاہتے بلکہ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان افغانستان باہمی تجارت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان افغان تاجروں کو کاروباری تعلقات بڑھانے کیلیے سہولتیں دے اور پاکستانی جیلوں میں موجود افغان شہریوں کو رہا کیا جائے۔