• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور اور باڑہ میں ہونےوالے خودکش حملوں میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق پاکستان سے نہیں، ذرائع

پشاور(جنگ نیوز)قبائلی ضلع خیبر باڑہ کی تحصیل کمپاؤنڈ میں ہونے والے دو خودکش حملہ آوروں اور حیات آباد میں ایف سی کے گاڑی پر ہونے والے خودکش حملہ اور کی فنگر پرنٹ کا نتیجہ آگیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق حیات آباد خودکش اور تحصیل کمپاؤنڈ باڑہ میں ہونے والے تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ثابت نہیں ہوا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے تینوں خودکش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دیے تھے تاہم نادرا ریکارڈ میں تینوں خودکش حملہ آوروں کا ڈیٹا نہیں ملا۔
اہم خبریں سے مزید