• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی و سکھر کے دو قدیم قبرستان تاریخی ورثہ قرار، تزئین و آرائش کا فیصلہ

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ حکومت کے ارکیولوجی ڈیپارٹمنٹ نے اخر کار کراچی و سکھر میں موجود دو تاریخی اور قدیم قبرستانوں کو تاریخی ورثہ قرار دینے کے بعد ان کی تزین و ارائش کے لیے کاروائی کا اغاز کر دیا ہے۔ مذکورہ قبرستان کراچی میں بلوچ قبرستان واقع ملیر میمن گوٹھ کی حدود میں اور سکھر کی حدود روہڑی کے نزدیک انڈس ریور پر ستین جو استان کے نام سے مشہور ہیں۔ دونوں قبرستان 16/17 صدی میں وجود میں ائے تھے۔ سب سے بڑا المیہ یہ رہا کہ کراچی کے بلوچ قبرستان میں سخت دیکھ بھال اور کوئی سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے وہاں موجود خوبصورت قبروں پر نصب اپنی مثال اپ مینہ کماری اور قرانی ایات پر مبنی ٹائلز چوری ہوتے رہے اور کراچی کے پوش علاقوں کلفٹن اور ڈیفنس کے بنگلوں کی دیواروں اور باغیچوں میں نصب ہوتے رہے۔

ملک بھر سے سے مزید