لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر اطلاعات ثقافت و بلدیات عامر میر نے ڈی جی پی آر کمیٹی روم میں سیلابی صورتحال بارے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس لئے حکومت نے پنجاب میں ریڈ الرٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے دریاؤں کی سطح بلند ہوگئی ہے اور اس وقت شاہدرہ کے مقام سے بائیس ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے اور اگربھارت میں مزید بارشیں جاری رہیں تو خطرہ ہے کہ وہ دریائے راوی اور ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیگا جس سے شاہدرہ کے ڈوبنے کا خطرہ ہے ۔