• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان‘ لاہور‘ فیصل آباد‘ سیالکوٹ سے بھی گلگت کیلئے پروازیں ناگزیر

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) شمالی علاقہ جات گلگت و بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے سابق گورنر اور رانی آف ہنزہ نے سکردو کے ساتھ ساتھ گلگت کیلئے فضائی پروازوں میں اضافے کی تجویز دی ہے۔ رانی آف ہنزہ رانی عتیقہ غضنفر اور میر آف ہنزہ سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور اُنکی حکومت سے کہا ہے کہ سکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ کیلئے 6ائربس طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف خطے کے لوگوں کیلئے بہت بڑی خبر ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ سکردو سے جو ٹورسٹ ملکی و غیرملکی سیاحوں کو گلگت ڈویژن‘ نگر‘ ہنزہ‘ استور‘ غذر اور دوسرے سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے سکردو سے گلگت تک کم و بیش چار گھنٹے دورانئے کا بذریعہ سڑک سفر کرنا پڑ رہا ہے‘ گزشتہ ہفتے ہی ٹریفک کے ایک حادثے میں ایک ہی خاندان کے سارے افراد اللہ کو پیارے ہو گئے۔

ملک بھر سے سے مزید