اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر عدالت جاتے ہوئے پانی کی بوتل پھینک دی گئی تاہم وہ پانی کی بوتل لگنے سے بچ گئے۔
پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی کیسز کی سماعت کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد پہنچے۔
عمران خان کی آمد پر شدید دھکم پیل ہوئی اور تحریک انصاف کے حامی وکلا نے نعرے بازی کی۔
پیشی کے دوران سکیورٹی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے۔ اسی اثنا ءمیں چیئر پی ٹی آئی پر عدالت میں جاتے ہوئے کسی نامعلوم شخص نے پانی کی بوتل پھینک دی تاہم وہ پانی کی بوتل لگنے سے بچ گئے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب عمران خان اپنی گاڑی سے اتر کر ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت کی طرف جا رہے تھے۔
واقعہ کے بعد صحافیوں کو بھی ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔