• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر ایک حقیقت‘ یہ کہنا غلط ہے دفتر خارجہ میں گھڑا گیا‘ شاہ محمود

اسلام آباد (ایجنسیاں) ایف آئی اے میں سائفر و آڈیو لیک تحقیقات میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے ۔دونوں نے انکوائری ٹیم کو اپنا اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمونے کہاکہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں سائفر ایک حقیقت تھی اور حقیقت ہے‘یہ کہنا غلط ہے کہ سازش دفتر خارجہ میں بیٹھ کرگھڑی گئی‘میں نے سوالات کے جواب دئیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی بلایا گیا ہے‘ آج پیش ہوں گے ۔
اہم خبریں سے مزید