• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں 100 کے قریب نگراں وزیراعظم پھر رہے ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا ن لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانے کافیصلہ درست ہوگا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اسلام آباد میں اس وقت 100کے قریب نگراں وزیراعظم پھر رہے ہیں.

سہیل وڑائچ نے کہا کہ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کی اخلاقی حیثیت پر سوالات اٹھتے ہیں، نگراں سیٹ اپ کیلئے غیرجانبداری کے معیار پر اسحاق ڈار پورے نہیں اترتے ہیں.

 اسحاق ڈار ن لیگ کے وزیرخزانہ ، سینیٹر اور نواز شریف کے سمدھی و دست راست ہیں، ان کو نگراں وزیراعظم بنانے سے الیکشن کی حیثیت پر سوالات اٹھ جائیں گے، ایسا لگتا ہے بطور نگراں وزیراعظم اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق ہوچکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید