• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹراما سینٹر کوئٹہ میں پورٹیبل وینٹی لیٹر کی سہولت فراہم کردی‘ ڈاکٹر کامران

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی ٹراما سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران نے کہا ہے کہ ٹراما سینٹر میں پورٹیبل وینٹی لیٹر کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے ۔ شدید زخمی و سیریس مریضوں کو پورٹیبل وینٹی لیٹر کے ذریعے سی ٹی اسکین اور ایکسرے کے لئے با آسانی منتقل کیا جا رہا ہے اس سے قبل ٹراما سینٹر میں مذکورہ سہولت موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے سیریس مریضوں کو سی ٹی اسکین اور ایکسرے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر پورٹیبل وینٹی لیٹر کا انتظام کیا تاکہ سیریس اور شدید زخمی مریضوں کی بیماری کی فوری تشخیص ہو سکے۔ ٹراما سینٹر کوئٹہ کو تمام ضروری طبی آلات سے آراستہ کیا جا رہا ہے،بلوچستان کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے ایسا کام کیا جائے جس سے غریبوں کی دعائیں حاصل کی جا سکیں۔
کوئٹہ سے مزید