کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق پولیس تھانہ امیر محمد دستی نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہ زمان کو گرفتار کر کے 5کلو چرس قبضے میں لے لیا۔ تھانہ شہید جمیل کاکڑ پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے 2ملزمان یوسف اور نصیب اللہ کو گرفتار کرکے چھینا گیا موٹر سائیکل اور پسٹل قبضے میں لے لیا۔ شالکوٹ پولیس نے اشتہاری نذیر جبکہ انڈسٹریل پولیس نے ستار کے قبضے سے 535گرام چرس برآمدکرکے گرفتار کرلیا۔