اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) چین نےپاکستان کیلئے 2 ارب10 کروڑڈالرزقرض موخر کرنے کی منظوری دیدی ۔
ذ رائع کے مطا بق چین نے پاکستان کیلئے قرضہ دو سال کیلئے موخر کیا ہے۔
چین کے ایگزم بینک نےباضابطہ طورپر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ۔
وفاقی حکومت نےقرضہ رول اوور کیلئےازسرنوشرائط و ضوابط کی منظوری دیدی ہے۔ قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا ۔
حکومتی ذرائع کے مطا بق پاکستان اصل معاہدے کے مطابق چین کو قرضے کی رقم ادا کرے گا ۔
تمام31 قرض معاہدوں کی مدت میں21جولائی2023 سے30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔