• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا نے چھ مختلف مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع کر دی۔ منگل کو سماعت کے دوران ملزم عمران خان کے وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے۔سکیورٹی کا بھی مسئلہ ہے۔ کل بھی ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ استدعا ہے کہ حاضری سے استثنیٰ منظور کیا جائے۔ اس پر فاضل جج نے ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول میں دو جبکہ تھانہ کوہسار ، تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ سکرٹریٹ اور تھانہ رمنا میں ایک ، ایک مقدمہ درج ہیں۔
اہم خبریں سے مزید