کراچی(ٹی وی رپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست فرح خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہیں بن رہی۔ یہ بے بنیاد اور جھوٹی خبر ہے۔ پاکستان میں مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے اس لئے ملک سے باہر ہوں۔ جیو نیوز سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو میں فرح خان کا کہنا ہے کہ میں کیوں اور کن وجوہات پر عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف گواہ بنوں گی۔ تحریک انصاف کی حکومت میں نہ میرے پاس کوئی سرکاری عہدہ تھا اور نہ ہی جماعت کا عہدہ تھا۔