اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیراعظم نے کہا ہے کہ ڈنمارک میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ پر پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ منگل کو ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ان مکروہ اور شیطانی واقعات کا بار بار ہونابین المذاہب تعلقات کو مجروح کرنا، امن اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا اور مذہبی منافرت اور اسلامو فوبیا کو فروغ دینے کے مذموم عزائم رکھتا ہے۔ انہوں نے حکومتوں اور خاص طور پر مذہبی رہنماؤں سے مطالبہ کیاکہ وہ ایسے گھناؤنے طریقوں کو ختم کریں۔