اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے امیدواروں میں 103 ارب روپے بانٹ کر انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی شروع کر دی ہے۔ گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ایک طرف آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر قرض لے کر ملک کو ڈیفالٹ سے ٹالا گیا ہے، دوسری جانب شہباز شریف نے آئندہ انتخابات کے لئے 103 ارب روپے اپنے امیدواروں کو بانٹ کر انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی شروع کردی ہے۔