لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس رسال حسن سید نے ٹی وی چینلز پر تقاریر نشر کرنے کی پابندی پرچیئرمین پی ٹی آئی کو پیمرا اتھارٹی سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی،عدالت نے حکم دیا کہ پیمرا چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر جلد فیصلہ کرے، درخواست گزار کے وکلاء سلیمان اکرم راجہ اور سمیر کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کی تقاریر پر پابندی کےحوالے سے پیمرا کانوٹیفیکیشن معطل کر رکھا ہے۔