لاہور (نمائندہ جنگ)گنگا رام اسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت زندہ بچے کی ماں کو مردہ اور مردہ کی ماں کو زندہ بچہ دینے کا انکشاف ہوا بچہ تبدیلی کا واقعہ بچگانہ وارڈ گیٹ نمبر ون میں پیش آیا، بچوں نے ایک ہی جگہ جنم لیا، بچوں کی تبدیلی اسپتال کے عملے کی غلطی سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق سر گنگا رام ہسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت کے باعث گزشتہ روز زندہ بچے کی ماں کو مردہ اور مردہ کی ماں کو زندہ بچہ دے دیا ہے خاتون کے رشتہ داروں نے مردہ بچہ کی تدفین بھی کر دی۔