• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور یونیورسٹی واقعہ، ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جائے، سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جامعات، تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل تباہ کی جا رہی ہے۔ یونیورسٹیز، کالجز میں نشہ عام ہے، حکومتی رپورٹس میں انکشافات کے باوجود بھی حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ بہاولپور یونیورسٹی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور ہوشربا ہے، والدین پریشان، پوری قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ حکمران نوجوان نسل کو تحفظ فراہم کرنے میں کیوں ناکام ہیں؟ سمسٹر سسٹم نے سارے اختیارات اساتذہ کو دے دیے جس سے بلیک میلنگ کے دروازے کھل گئے، طلبا کا استحصال ہوتا ہے، بہاولپور یونیورسٹی واقعہ کی شفاف تحقیقات ہوں، ملوث عناصر کو کڑی سزائیں دی جائیں، اسلامی نظام ہی انسانیت کی کامیابی کا ضامن ہے۔
اہم خبریں سے مزید