پشاور(این این آئی) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کی ہدا یت پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ یارخون کا دورہ کیا ۔انہوںنے نقصانات کا جائز ہ لیا اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کی ۔اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔