کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے چیف سیکورٹی آفیسر سے ساڑھے پانچ ہزاربچیوں کے غیراخلاقی ویڈیوز برآمدگی کوقومی داغ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سیکولر خواتین کے حقوق کے تحفظ کے والے عناصرکی خاموشی باعث حیرت ہے انہوں نے کہاکہ جب کسی دینی مدرسے میں کوئی واقعہ ہوتاہے تو یہ عناصر مدارس مدارس علماء اور بزرگوں کواپنی تنقید کے ساتھ اسلام تک کوبھی نشانہ بناتے ہیں مگر پانچ ہزار سے زاہدطالبات کی غیراخلاقی ویڈیو کے اسکینڈل پر یہ عناصر گونگے بہرے بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں خواتین کی کالجز اورجامعات میں تحقیقات کرکے ایسے عناصر کی سرکوبی کی جائے اورملوث تمام ملزمان کو نشان عبرت بنایاجائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسا غیر اخلاقی کام کرنے کی جرأت نہ کرسکے۔