کراچی(اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے سلسلے میں ٹریفک پلان تیار ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 8، 9اور 10محرم الحرام کے جلو س اور ٹریفک کے متبادل روٹ سے متعلق تفصیل درج ذیل ہے،8محرم الحرا م ، 27جولائی کو 1330بجے ایک مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہوکر مندرجہ ذیل راستوں سے ہو تا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پرپہنچے گا اور اختتام پذیر ہو گا،نشترپارک، سر شاہ نواز بھٹو روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بابائے اردو روڈ، نشتر روڈ، بارہ امام، الطاف حسین روڈ(پرانا نیپئر روڈ)، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، ممبئی بازار، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ،9محرم الحرام، 1445 ھ (28جولائی2023) کو 9بجے شیعہ علماء کا جلوس لیاقت آباد امام بارگاہ مارٹن روڈ سے برآمد ہوگا اور پھر نشتر پار ک تقریبا1200بجے پہنچے گا، جہاں مرکزی مجلس ہوگی اور پھر یہ جلوس نشتر پارک سے شروع ہوکر درج ذیل راستوں سے ہو تا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ، کھارادر میں اختتام پذیر ہو گا،نشترپارک، سر شاہ نواز بھٹو روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، تبت سینٹر،دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، ممبئی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ ،10 محرم الحرام،1445 ھ(29 جولائی2023)کو 0730 تا 0900 بجے نشتر پارک میں ایک بڑی مجلس منعقد ہو گی اور بعد از مجلس مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا اور مندرجہ ذیل راستوں سے ہو تا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ، کھارادر میں اختتام پذیر ہو گا،نشترپارک، سر شاہ نواز بھٹو روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، تبت سینٹر، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ،جیسے ہی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگاشہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار(بہادر یار جنگ روڈ)، کوسٹ گارڈ، انکل سریاچوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا،تمام ٹریفک جوکہ ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی اسے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل تک پہنچ سکے،تمام ٹریفک جوکہ لیاقت آباد سے جانب ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی اسے تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طر ف موڑ دیا جائے گا ان تمام گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی اوریہ تمام گاڑیاں جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ، دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈشاہراہ قائدین، شاہراہ فیصل سے اپنی منزل مقصود کی جانب جا سکیں گی،اسی طرح وہ تمام ٹریفک جو کہ یونیورسٹی روڈکی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جائے گی، اسے نیو ایم اے جناح روڈکی جانب سے آنے کی اجازت ہو گی۔ البتہ یہ گاڑیاں جیل فلائی اوور کے نیچے سے، کشمیر روڈ اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پرجا سکیں گی،وہ تمام ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے، گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد 10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر2 کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا،وہ تمام ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے کی جانب سے شہر کی طرف جانا چاہے وہ براستہ شارع فیصل یا براستہ راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر2، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہو گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا،ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، اس تمام ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا،ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہے ماسوائے ان گاڑیوں کے جن کی Wind Screenپر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا، جلوس میں شامل ہونے کیلئے اسٹیکر والی گاڑیاں براستہ شاہراہ قائدین سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخلے کی اجازت ہوگی، تمام ٹریفک جوکہ گارڈن (چڑیا گھر) کی طرف سے آغا خان روڈ کی طرف آئے گی اس ٹریفک کو آغا خان روڈ، انکل سریا ہسپتال تک جانے کی اجازت ہو گی، ان تمام ٹریفک کو ہولی فیملی ہسپتال اور جوبلی چوک کی جانب بھیجا جائیگا جہاں سے وہ اپنی منزل کی جانب جا سکیں گی،راستہ برائے شرکا ء جلوس ناظم آباد سے آنے والے شرکاء لسبیلہ، البیلا، دائیں جانب گارڈن جماعت خانہ، سولجر بازارنمبر 3 لائٹ سگنل تا نمائش ،لیاقت آباد، تین ہٹی، جہانگیر روڈ، گرومندر تا نمائش سو سائٹی لائٹ سگنل تا نمائش گلستان جوہر او رگلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل تا نمائش ڈائیورژن کے مقامات، تین ہٹی، لسبیلہ، لو لین چوک، کے ایم سی ورکشاپ، لی مارکیٹ، جناح برج، ماڑی پور روڈ، آغا خان جماعت خانہ، تاج پشاوری ہوٹل (کھارادر)، آتما رام پریتم داس روڈ، آغاخان سوئم روڈ، انکل سریا اسپتال، گرو مندر، جمشید روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل،جیل فلائی اوور،شارع لیاقت، عبداللہ ہارون روڈ، ایم آر کیانی روڈ،ڈاکٹر داؤد پوتا روڈ،میر کرم علی ٹالپر روڈ،منسفیلڈ اسٹریٹ (طاہری مسجد)،کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر آنے، جانے اور گاڑی کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔