• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُردو یونیورسٹی میں پولیس اسٹیشن اور یونانی دوا خانوں کے مراکز قائم کئے گئے ہیں، انجمن اساتذہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کی جانب سے منگل کووائس چانسلر کے غیر آئینی اقدامات اور ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی کے لیے احتجاج کیا گیا، اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر آئینی طریقے سے برطرف کئے گئے اساتذہ ڈاکٹر فیصل بیگ اور ڈاکٹر یوسف حمید کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ نیز غیر تدریسی اعمال کی جبری برطرفی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔وائس چانسلر فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوئے ہیں۔ ان کے دور میں اُردو یونیورسٹی میں ریسرچ سینٹر قائِم ہونے کے بجائے پولیس اسٹیشن اور یونانی دوا خانوں کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ فوری طور پر سینیٹ کا اجلاس طلب کرکے وائس چانسلر کے دور کا احتساب کیا جائے۔انجمن کے عہدیدار ڈاکٹر عرفان عزیز نے کہا کہ یونیورسٹی کو اس وقت شدید مالی و انتظامی بحران کا سامنا ہے۔ صدر مملکت چانسلر اور پرو چانسلر اردو یونیورسٹی کے معاملات پر فوری نوٹس لیں۔

ملک بھر سے سے مزید