کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ دنوں کراچی کے 11بااثر اسٹیشن ہاؤس آفیسرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر معطل کر دیا گیا تھا مگر پولیس انتظامیہ نے ان کی معطلی کے نوٹیفکیشن منسوخ کردیئے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ یہ افسران اپنے عہدوں پر اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک ان کے خلاف ہونے والی ڈپارٹمنٹل انکوائریوں کا فیصلہ نہیں ہوتا۔ ان افسران میں انسپکٹرز محمد اسرار، محمد عمیر، جاوید احمد ابڑو، محمد علی شاہ، شاہد آدم، شبیر حسین، غلام نبی آفریدی اور سب انسپکٹرز حنا مغل، ندیم حیدر، انور علی اور محمد حنیف سیال شامل ہیں۔