کراچی (اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے اور چاندی کی قیمت میں استحکام،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4548ڈالر فی اونس پر برقرار رہی، عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت اضافہ ،کمی کے بغیر 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے پر برقرار رہی، منگل کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 8099 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔