• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر ہاؤس کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔وزیراعظم ہاوس پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال نے شرکت کی ۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔دریں اثنا وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی نے بھی ملاقات کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید