راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمدشاہد ، میاں ہارون قریشی ، ملک تنویر احمد اورمیاں ہاشم قریشی نے صابق صدر آصف علی زرداری کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک میں جمہوریت کے تحفظ اور بھٹو ازم کی تکمیل کے لئے آصف علی زرداری کی خدمات اور قربانیاں قوم تا دیر یاد رکھے گی۔ وہ فہم و فراست کے بادشاہ ہیں۔ مشکل ترین وقت میں پاکستان کھپے کا نعرہ بلند کرنے والے آصف علی زرداری کی پوری دنیا معترف ہے۔