کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ اور دیگر ممبران نے وفاق میں نیب کی جانب سے بلوچستان کے کوٹے پر دوسرے صوبوں سے لوگوں کو تعینات کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ اقدام بلوچستان کے وکلاء کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیاکہ وفاقی نیب اور دوسرے صوبوں سے بلوچستان کے کوٹے پر لئے گئے پراسکیوٹرز کی تعیناتی فوری طور پر منسوخ کی جائے۔بصورت دیگر سخت احتجاج کیاجائیگا۔