کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔دو میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ قومی ٹیم کے کی کامیابی کا تناسب 100 فیصد ہے۔ بھارتی ٹیم 66.67فیصد کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان نے دونوں میچ جیتے ہیں۔ اس سیریز کے ساتھ دونوں ٹیموں نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023کا آغاز کیا ہے۔ سری لنکا کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی۔آسٹریلیا ا ب تک چارمیچز کھیل چکا ہے ،اس نے دو فتوحات حاصل کیں ہیں اور ایک میں شکست کے ساتھ اس کی کامیابی کا تناسب 54.17فیصد ہے اور چوتھےنمبر پر ہے۔ انگلینڈ نے چار میں سے ایک ٹیسٹ جیتا اور دو ہارے ہیں اس کی فتوحات کا تناسب 29017فیصد ہے،یہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے دو ٹیسٹ میچز میں ایک ہارا اور ایک ڈرا کیا ہے، اس کا تناسب 16.67فیصد ہے۔ جنوبی افریقا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور زمبابوے نے اس سائیکل میں اب تک کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے۔