• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول میں معمولی ردوبدل، اعلان جلد ہوگا، جے شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کا میچ احمد آباد ہی میں ہوگا لیکن تاریخ تبدیل کی جاسکتی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے تین فل ممبران نے شیڈول پر اعتراض کیا ہے۔ اس میں معمولی ردو بدل کیا جارہا ہے لیکن سینٹرز تبدیل نہیں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا کہ حیدرآباد میں پاکستان سری لنکا میچ 12 کے بجائے 11اکتوبر کو کرانے کی تجویز ہے۔ تاہم اعتراض کرنے والے بورڈز میں پاکستان شامل نہیں ہے ۔ پاکستان نے تاریخوں پر کوئی اعتراض نہیں کیا ہے۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو میں جے شاہ نے کہا کہ نئے شیڈول کا اعلان دو تین دن میں ہوگا۔ پاک بھارت میچ احمد آباد ہی ہوگا، تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ آئندہ دو سے تین روز میں کر دیا جائیگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوراتری کی تہوار کی وجہ سے سیکیورٹی ایجنسیز نے بی سی سی آئی کو پاکستان بھارت کے میچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ میچ 15کی بجائے اب 14اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔ جے شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے جاری شدہ شیڈول میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔

اسپورٹس سے مزید