کراچی( اسٹاف رپورٹر) حکومت نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت میں ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ، دفتر خارجہ اور تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی منظوری دی۔ ایونٹ چنئی میں 3 سے 12 اگست تک ہوگا۔ پاکستان ٹیم کی 31جولائی کو واہگہ بارڈر سے بھارت روانگی شیڈول ہے ۔