لاہور(جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف دبئی اور سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے یورپ روانہ ہوگئے۔
نوازشریف تقریباً دو ہفتے یورپ میں گزاریں گے اور خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، تین یورپی ملکوں کے دورے میں نواز شریف کی دو اہم ملاقاتیں بھی طے ہیں۔
نواز شریف کے یورپ کے دورے پر جانے کا مقصد پاکستان جانے سے قبل فیملی کے ساتھ وقت گزارنا ہے۔نواز شریف کا عام انتخابات سے قبل آئندہ ماہ پاکستان روانگی کاامکان ہے۔