اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس محمد ابراہیم خان کو مستقل چیف جسٹس مقرر کرنے پر غورکیلئے 2اگست کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے،یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کی سابق چیف جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہے اور سنیئر ترین جج ،جسٹس محمد ابراہیم خان بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔