اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے فنکاروں کے لئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے صحافیوں کی طرح فنکاروں کے لئے بھی ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف جلد خود فنکاروں کو ہیلتھ کارڑ دینگے۔ وہ فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کے اجراء کے موقع پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 2023-24کے بجٹ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ صحافیوں کیلئے اس سے قبل ویلفیئر فنڈ تھا لیکن موجودہ حکومت نے ہیلتھ انشورنس کا پروگرام بھی شروع کیا ہے۔