کراچی( سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونیوالے مبینہ ہراسانی کے واقعات پر5رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کا کنوینر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر محمد علی شاہ کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ باقی اراکین میں ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لیفٹنٹ جنرل (ر) معظم اعجاز، پی وی سی نور انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر نجمہ نجم، ریکٹر امپیریئل کالج ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل اور ایچ ای سی کے مشیر ڈاکٹر مظہر سعید کو بنایا گیا ہے۔یہ کمیٹی 21روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔کمیٹی الزامات سے متعلق مکمل اور غیر جانبدارانہ انکوائری کے گی۔ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے معاملے کی حقائق سے متعلق تفصیلات معلوم کی جائیں گی، جنسی ہراسانی کے خلاف تحفظ سے متعلق ایچ ای سی کی پالیسی کے نفاذ کا جائزہ لے گی۔