• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس بندیال کی موجودگی تک نواز شریف کے کیسز حل ہونا مشکل، خرم دستگیر

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے موسمِ خزاں میں عام انتخابات کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،چیف جسٹس عمر عطا ء بندیال کی موجودگی تک نواز شریف کے کیسز حل ہونا مشکل ہے، اداروں نے موسمِ خزاں میں عام انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں خرم دستگیر نے کہا کہ "الیکشن کی حد تک بہت پر امید ہوں کہ اب جبکہ وسائل بھی مہیا ہیں، تحفظ بھی موجود ہے اور ہم سب چاہتے ہیں کہ عوام سے رجوع کیا جائے تو موسم خزاں میں انتخابات ہوجائیں گے۔"انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربے کو دیکھتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی گئی ہیں اور اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ انتخابات کو شفاف بنائے۔انہوں نے کہا موجودہ چیف جسٹس کی مسلم لیگ ن کے حوالے سے جانبداری کے بارے میں صرف قیاس نہیں بلکہ واضع نمونے موجود ہیں اور جب تک وہ عہدے پر موجودہ ہیں مشکل ہے کہ نواز شریف کو انصاف مل سکے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے کوئی سیاسی رکاوٹ باقی نہیں البتہ عدالتی مقدمات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید