اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ، نیوز رپورٹر) سی ڈی اے اور پا کستان کرکٹ بورڈ نے جوائنٹ وینچر کے تحت اسلام آ باد میں انٹر نیشنل معیار کا کرکٹ سٹیڈیم اور کر کٹ اکیڈمی بنا نے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزشتہ روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں سی ڈی اے انتظامیہ اور پی سی بی کے عہد یداروں کے در میان ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔دو نوں فریق اس کیلئے با ضابطہ طور پر ایم اویو پر سائن کریں گے ۔ یہ کرکٹ اسیڈیم سیکٹر ڈی بارہ کے سامنے سی ڈی اے کی ایکوائرڈ اراضی پر تعمیر کیا جا ئے گا۔ سی ڈی اے 35ایکڑ اراضی مفت دے گا ۔ تعمیراتی اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔ دریں اثنا ء سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ ڈی بارہ کے سامنے 120ایکڑ ارضی ہےاسلئے کرکٹ سٹیڈیم کے ساتھ ہی ہاکی سٹیڈیم ‘ فٹ بال گراؤنڈ اوراسکواش کورٹ بھی تعمیر کیا جا ئے گا۔ اتھلیٹس کیلئے اولمپکس ولیج بنے گا۔ فوڈ کورٹ ایریا بنایا جا ئے گا۔ فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کیا جا ئے گا ۔