اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفینگ 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد آرہے ہیں جہاں وہ سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں ہونیوالی ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونگے تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی ، اپنی دو روزہ مصروفیات میں چینی نائب وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کرینگے۔