• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران پر 2 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی‘ الیکشن کمیشن

اسلام آباد(ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا 25 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی لہذا وہ اگلی سماعت پر پیش ہوں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے‘ ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ وکیل نے استدعا کی کہ ان کے پاس کیس کا ریکارڈ نہیں، وکیل نے ریکارڈ حاصل کرکے کیس تیار کرنے کی استدعا کی۔

اہم خبریں سے مزید