اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی ایئرلائن کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر اب ایئر چائنا کے ساتھ شراکت میں بیجنگ کے راستے پاکستان اور چین کے 16 شہروں کے درمیان فضائی سفر کرسکتے ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ پی آئی اے نے چین میں 16 نئے مقامات کے لئے اپنے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی ہے۔ اب مسافر بیجنگ کے علاوہ چین کے 16 شہروں کے لئے سفر کر سکتے ہیں۔ پی آئی اے پاکستان اور چین کے درمیان پروازوں پر طلبا کے لئے کرایوں میں پہلے ہی20 فیصد رعایت دے رہی ہے۔