• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور پاکستان کا ڈیجیٹل راہداری شروع کرنے پر اتفاق

بیجنگ (نیوز) چین اور پاکستان نے ڈیجیٹل راہداری شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان میں ایک قابل عمل ڈرون انڈسٹری کی تعمیر کے موضوع پرکانفرنس ہوئی

 اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

 انہوں نے کہا حالیہ برسوں میں آئی ٹی انڈسٹری کے اندر اقتصادی آپریشنز پر بہت زیادہ توجہ دی گئی۔ پاکستان کے اسٹرٹیجک انفرا اسٹرکچر، سائنس ٹیکنالوجی اور نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر بھی توجہ ہے۔ 

معین الحق نے کہا لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے کئی صنعتوں میں ان مینڈ ایریل وہیکل ( UAVs ) کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ 

مثلاً ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سمارٹ سٹیز، پولیسنگ اور زراعت کا شعبہ ان ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہا ہے۔ سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہونے کے ناطے پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان میں سول ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام بھی زیر غور ہے۔

اہم خبریں سے مزید