• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی منظر نامہ، نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے سرگرمیاں جاری

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) شب عاشورپر جانے سے پہلے اسلام آباد میں نگران حکومت کے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے ایک بڑی سرگرمی دیکھی گئی ،پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے مابین کیئر ٹیکر پی ایم کیلئے نام شیئر کئےگئے ، پی پی پی کی طرف سے 3 اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 4 نام پیش کئے گئے ،جن کا تعلق اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں سے تھا ،ڈیڑھ گھنٹے کی اس نشست میں کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہو سکا ،قبل ازیں دبئی سربراہی ٹاک بھی بے نتیجہ رہی ، تین گھنٹے کے مذاکراتی عمل میں آصف زرداری اور میاں نواز شریف باہم گفتگو ہوئے ، دونوں پارٹیوں کے ذرائع کہتے ہیں کہ کیئر ٹیکر سربراہ کون ہو گا ،دونوں پارٹیوں میں اتفاق رائے کیلئے فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ، اب یہ معاملات آئندہ دو چار روز میں طے ہونا ہیں ،نگران وزیر اعظم کے ساتھ نگران کابینہ کی فہرست بھی تیار ہو رہی ہے ،نگران وزیر اطلاعات کیلئے ایک نام پر اتفاق ہو رہا ہے جو صحافت اور بیورو کریسی سے وابستہ رہے ہیں ، حکومت نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو پیغام دیا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل پر فوری دستخط کریں۔
ملک بھر سے سے مزید