اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیراعظم لائی ژنگ (LISENG)کو صدر پاکستان یکم اگست کو اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے۔ اس مقصد کے لئے ایوان صدر اسلام آباد میں تاریخ ساز قومی تقریب کے انعقاد کے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ اس تقریب کے دعوت نامے بھی جاری کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔